ہومبریکنگ نیوزآزادی مارچ توڑ پھوڑ : عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری

آزادی مارچ توڑ پھوڑ : عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سیشن کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وکلا سردار محمد مصروف، نعیم حیدر پنجوتھا اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

سول جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، علی نواز اعوان اور دیگر نامزد ہیں۔ کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔