Thursday, January 29, 2026
ہومپاکستانحکومت پاکستان کا ایس ایس پی آزاد کشمیر راجہ عرفان کو ’تمغہ امتیاز‘ دینے کا فیصلہ

حکومت پاکستان کا ایس ایس پی آزاد کشمیر راجہ عرفان کو ’تمغہ امتیاز‘ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر پولیس کے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کو “تمغہ امتیاز” دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر پولیس کے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے برٹش فیملیز لوٹنے والے خطرناک گروہ کو پکڑا تھا۔

میرپور سے اغوا ہوئے برٹش کشمیری صابر مغل سے برطانیہ میں 2 لاکھ 23 ہزار پاونڈ تاوان وصول کیا گیا تھا۔
عرفان سلیم نےنا صرف ملزمان گرفتار کیے تھے بلکہ برطانیہ جا کر برطانوی پولیس کی مدد سے تاوان کی رقم بھی برآمد کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔