اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہیکہ معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایس آئی ایف سی کی میٹنگ میں طے پایا کہ بلیک اکانومی کو ہاتھ ڈالنا انتہائی ضروری ہے، اس کے ساتھ بجلی چوری روکنے میں چاروں صوبوں نے مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بجلی چوری ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے، چاروں صوبوں نے بجلی چوری روکنے میں مدد کی یقین دہانی کروائی ہے، انتظامی امور اتنے پچیدہ نہیں جتنے نظر آرہے ہیں جلد حل ہو جائیں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈاپور جیل ملاقات کیلیے گئے تو وہاں ڈانٹ ڈپٹ ہوئی، پاکستان میں قانون موجود ہیں یہ کہنا کہ اینٹ اٹھا کر ماریں تو انارکی ہے۔ عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ لو کو تو قوم سے پی ٹی آئی نے متعارف کروایا، ہم تو اس کو نہیں جانتے تھے۔
