Thursday, January 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزوفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے،تحریری احکامات جاری

وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے،تحریری احکامات جاری

اسلام آباد(سب نیوز ) وفاقی بیوروکریسی میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔اعزاز اسلم ڈار سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات کر دیئے گئے، گریڈ 22 کے اعزاز اسلم ڈار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے، گریڈ 21 کے علی طاہر ایڈیشنل سیکرٹری انچارج سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لگا دیئے گئے، علی طاہر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں سپیشل سیکرٹری تعینات تھے۔ سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی علی رضا بھٹہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔