Thursday, January 29, 2026
ہومدنیاافغان شہر قندھار میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک

افغان شہر قندھار میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک

کابل(سب نیوز )افغان شہر قندھار میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دھماکے سے زخمی ہونے والے تقریبا 50 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

طالبان حکومت کے مطابق خودکش دھماکا صبح 8 بجے صبح مقامی بینک کے سامنے ہوا۔برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت بینک کے باہر سرکاری ملازمین تنخواہوں کی وصولی کے لیے جمع تھے۔ اب تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔