Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانمینڈیٹ کے بغیر والا چور بیٹھا ہو تو احتجاج حق ہے، اسد قیصر

مینڈیٹ کے بغیر والا چور بیٹھا ہو تو احتجاج حق ہے، اسد قیصر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم بغیر مینڈیٹ کے چور بیٹھا ہو تو احتجاج کرنا حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہم نے صرف اپنے لیے نہیں بلکہ وسیع تر مفاد میں بات کی ہے۔ ہم چاہتے یہ ایسا الیکشن بنے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ الیکشن کو کوئی قبول نہیں کررہا۔ مینڈیٹ کے بغیروالا چور بیٹھا ہو تو احتجاج کرنا حق ہے۔ فارم 47 کی پیداوار کے خلاف احتجاج بنتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔