Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپیپلز پارٹی، ن لیگ اور آئی پی پی کے رہنما ئو ں کی ایم کیو ایم آفس آمد،حمایت مانگ لی

پیپلز پارٹی، ن لیگ اور آئی پی پی کے رہنما ئو ں کی ایم کیو ایم آفس آمد،حمایت مانگ لی

اسلام آباد(سب نیوز )پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ایم کیو ایم کے آفس پہنچ گئے۔میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیرِ اعظم کے ووٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر اور سینیٹ کے چیئرمین کے ووٹ سے متعلق انہیں منانے پھر آئیں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمارے مطالبات تسلیم کیے، جمہوریت کے ثمرات عوام کو بھی ملنے چاہئیں، عوام کے حقوق کے لیے آئین کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عوام شریک نہ ہوں جمہوریت مستحکم نہیں ہو سکتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔