ہومپاکستانوفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کاملک بھر میں زیرولوڈ شیڈنگ کا دعوی

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کاملک بھر میں زیرولوڈ شیڈنگ کا دعوی

اسلام آباد،وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک بھر میں زیرولوڈ شیڈنگ کا دعوی کردیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 1500 میگاواٹ بجلی نظام (نیشنل گرڈ)میں شامل کی گئی ہے اور ملک میں اس وقت زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ بجلی چوری والے علاقوں میں واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر یا کہیں ترسیلی نظام/انفراسٹرکچرمیں خرابی کے باعث اب بھی بجلی کی بندش کاسامناہوسکتاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔