ہومپاکستانخضدار بس حادثہ، 20 مسافرجاں بحق،درجنوں زخمی

خضدار بس حادثہ، 20 مسافرجاں بحق،درجنوں زخمی

خضدار ، سندھ سے آنے والی بس کوکرخ بھلونک کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 20 سے زیادہ افراد جاں بحق جبکہ کئی افراد شدید زخمی ہیں ،زخمیوں میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ بشیر احمد کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں کھوڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں بس تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکرالٹ گئی ، بس میں سوار 18 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2ہسپتال پہنچ کرجان کی بازی ہارگئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز اہلکار موقع پر جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ حادثے میں درجنوں افرادزخمی ہوئے ، بدقسمت مسافر کوچ وڈھ سے دادو جارہی تھی۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔