ہومبریکنگ نیوزپیپلز پارٹی کا پنجاب کابینہ کا بھی حصہ نہیں بنے گی،پارلیمانی لیڈر کی تصدیق

پیپلز پارٹی کا پنجاب کابینہ کا بھی حصہ نہیں بنے گی،پارلیمانی لیڈر کی تصدیق

لاہور (سب نیوز )پنجاب میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کہتے ہیں کہ ہم پنجاب میں وزارتیں نہیں لے رہے مسلم لیگ ن کی حمایت جاری رکھیں گے۔

لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے پنجاب میں پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کابینہ کاحصہ نہیں بنے گی، انھوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں وزارتیں نہیں لے رہیمرکز کی طرح پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کی غیر مشروط حمایت کرینگے۔

پنجاب میں پیپلز پارٹی کیپارلیمانی لیڈعلی حیدر گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نوازکوانتخاب میں ووٹ دیا،آئندہ بھی سپورٹ کرینگے،مستقبل میں پاور شئیرنگ کی بات ہوئی تو پارٹی اس پر فیصلہ کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔