اسلام آباد،مسلم لیگ (ن)نے شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ میں سکولز بند کرنے کا مطالبہ کر دیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اینڈ کمپنی اپنی چوری، نااہلی اور نالائقی کا ظلم معصوم بچوں پہ کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطاب قترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے طلب سے زیادہ بجلی بنا کر عوام کو دی، بدترین لوڈشیڈنگ عمران مافیا کی ناقص منصوبہ بندی، بدانتظامی اور چوری کی وجہ سے ہے، قہر کی گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں لوگوں کے بچے بے ہوش ہو رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران مافیا پہلے چیز مہنگی کرتا ہے، پھر غائب کرتا ہے، عمران مافیا نے چینی 52 سے 120 روپے کلو کر دی لیکن پھر بھی عوام کو ملتی نہیں ہے، عمران مافیا نے آٹا 35 سے 90 روپے کر دیا اور مارکیٹ سے غائب، بجلی مہنگی ترین اور لوڈ شیڈنگ تاریخ کی بد ترین، کیا عمران خان اور ان کے وزرا کے بچے 43 ڈگری میں بجلی کے بغیر والے سکول جا رہے ہیں؟۔
مسلم لیگ (ن)کاشدید گرمی اور لوڈشیڈنگ میں سکولز بند کرنے کا مطالبہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
