راولپنڈی(نیوزڈیسک)ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر وزارت داخلہ اور وفاق کو نوٹس جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کی ایل سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے وزارت داخلہ اور وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 فروری کو جواب طلب کرلیا۔
شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں کیوں شامل کیا گیا عدالت نے تحریری جواب طلب کرلیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرا نام سیاسی انتقام کے طور پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے مزید بات کرنے سے معذرت کی۔
شیخ رشید کی ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست، وفاق کو نوٹس جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
