Thursday, January 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزآراوز اور ڈی آر اوز نے بیانات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے

آراوز اور ڈی آر اوز نے بیانات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد (سب نیوز )سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام آر اوز کے بیانات قلمبند کر لیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پیمرانیسابق کمشنرکی پریس کانفرنس کاٹرانسکرپٹ بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروا دیا ہے ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام آر اوز نے اپنے تحریری بیان بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروا دیئے ہیں ، جس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ تیار کرنے کا کام شروع کر دیاہے ، جو کہ کل الیکشن کمیشن کو پیش کیئے جانے کا امکان ہے۔

، ڈی آر اوز اور آراوز نے اپنے بیانات میں دبائو اور دھاندلی کے لیاقت علی چٹھہ کے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے ۔یاد رہے کہ ڈی آراوزنیگزشتہ روزتحقیقاتی کمیٹی کواپنیبیانات جمع کروا ئے تھے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔