لاہور(سب نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد 2 سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، دونوں سیشن ججز کو بطور جج بینکنگ کورٹ ون فیصل آباد اور بینکنگ کورٹ 6 لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج ندیم طاہر سید کو بطور جج بینکنگ کورٹ ون فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔ سیشن جج عبہر گل خان کو بطور جج بینکنگ کورٹ نمبر 6 لاہور تعینات کیا گیا ہے، دونوں جوڈیشل افسران کو 23 فروری تک چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
