ہومپاکستانوزیراعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ترقیاتی پروگرام کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ترقیاتی منصوبے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے شروع کئے ہیں، ان منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل بے حد ضروری ہے، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، منصوبوں میں قومی وسائل استعمال ہوتے ہیں۔عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کرت ہوئے کہا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کے امین ہیں، کسی کو بے ضابطگی نہیں کرنے دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔