اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مالی استحکام کے حصول کے بعد اصلاح و تنظیمِ نو کو مرکزِ ترجیح بناتے ہوئے اب پوری رفتار سے اسلام آباد کو ایک مثالی شہر کی صورت میں ڈھالنے کا وقت ہے،دیگر بڑے شہر بھی قوی عزم، شفافیت اور جدت و ایجاد کے سہارے خوددار و خود کفیل معاشی نمو کا اہتمام کر سکتے ہیں۔جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹ پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترقی کی جانب رخ موڑتی معیشت اورہماری تعمیراتی پالیسی کی کامیابی کے نتائج مختلف شعبوں سے برآمد ہورہے ہیں۔پاکستان بدل رہاہے۔ دیوالیہ پن کپر کھڑا سی ڈی اے جسے2017 میں 5.8 ارب کے خساریکاسامناتھا رواں مالی سال 73 ارب کاسرپلس سمیٹے گاجبکہ26 ارب پہلے سے کھاتوں میں موجودہیں،بہت خوب ٹیم سی ڈی اے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں لودھراں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن و بحالی منصوبے کی سنگ بنیاد تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔منصوبے کی تکمیل پر لودھراں-ملتان کے درمیان ٹریفک بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی، معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔
اسلام آباد کو ایک مثالی شہر کی صورت میں ڈھالنے کا وقت آگیا ہے،وزیراعظم عمران خان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
