ہوماسلام آبادواجبات کی عدم ادائیگی پر جی 9 اور ایچ 13میں زبیر پلازہ ، امپیرئل مارکی ، سکائی لائن اپارٹمنٹ اور زارا ہائٹس ایچ 13 سمیت 6جائیدادیں سیل

واجبات کی عدم ادائیگی پر جی 9 اور ایچ 13میں زبیر پلازہ ، امپیرئل مارکی ، سکائی لائن اپارٹمنٹ اور زارا ہائٹس ایچ 13 سمیت 6جائیدادیں سیل

اسلام آباد ،میٹروپولٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے احکامات پر واجبات کی عدم ادائیگی پر جی 9،ایچ 13اور سیکٹر جی 7میں6جائیدادیں سیل کر دی گئیں ، سیل کی گئی پراپرٹیز میں زبیر پلازہ ، امپیرئل مارکی ، سکائی لائن اپارٹمنٹ اور زارا ہائٹس ایچ 13 سمیت دیگر شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم سی آئی کی طرف سے ان پراپرٹیز کے مالکان کو واجبات کی ادائیگی کیلئے متعدد بار خط لکھے گئے تھے، تاہم واجبات کی عدم ادائیگی پر بدھ کے روز ایم سی آئی اور سی ڈ ی اے کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف سیکٹرز میں 6جائیدادیں سیل کر دیں۔ سیل کی گئی پراپرٹیز میں پلاٹ نمبر 3کلاس تھری ،ایس /سی جی 7/3، پلاٹ نمبر 21بی جی نائن مرکز، زبیر پلازہ ایچ 13، امپیرئل مارکی ایچ13، سکائی لائن اپارٹمنٹ ایچ 13اور زارا ہائٹس ایچ 13شامل ہیں۔

2283f695 2b85 4005 bb23 7f8ea392e9f7 1
5f1cd6e5 bb8a 4f94 8b49 da4f6219b4f3
fea95daf 6cf3 41c1 a407 6db389a1eba0

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔