ہومتازہ ترینمسلم لیگ ن کا کل خانیوال میں پاور شو، تیاریاں مکمل، مریم نواز خطاب کریں گی

مسلم لیگ ن کا کل خانیوال میں پاور شو، تیاریاں مکمل، مریم نواز خطاب کریں گی

خانیوال: پاکستان مسلم لیگ ن جمعہ کو خانیوال کی ریلوے گرانڈ میں پاور شو کا مظاہرہ کرے گی۔ حلقہ این اے 145 اور پی پی 211 میں جمعہ کو پاور شو منعقد کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز 2 بجے خانیوال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی، مریم نواز کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

مقامی قیادت میں این اے 145 کے امیدوار محمد خان ڈاہا، پی پی 211 کے امیدوار رانا سلیم حنیف اور پی پی 206 کے اسامہ فضل شامل ہیں، مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کی جانب سے خانیوال ریلوے گرانڈ میں پاور شو کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں۔ جلسہ گاہ میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اور مقامی قیادت کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں کر دی گئیں، جلسہ گاہ کو محفوظ بنانے کے لئے سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔