ہومبریکنگ نیوزملاقاتیں بے نتیجہ ختم ،خیبرپختونخواہ میں پی ڈی ایم جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہو سکی

ملاقاتیں بے نتیجہ ختم ،خیبرپختونخواہ میں پی ڈی ایم جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہو سکی

پشاور(سب نیوز) خیبرپختونخوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پیپلزپارٹی، اے این پی، (ن) لیگ اور جے یو آئی (ف) کی ملاقاتوں کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی ترجمان اختیار ولی نے کہا ہےکہ جے یوآئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں پنجاب میں زیادہ سیٹیں مانگ رہی تھی اور کسی حلقے میں اے این پی امیدوار دستبردارہونےکیلئے تیار نہیں ہیں۔

اے این پی کا کہنا ہےکہ دیگرپارٹیوں کے امیدوار ہمارے مضبوط حلقوں سے انتخابات لڑنا چاہتے تھے جب کہ پی پی نے مؤقف اپنایا کہ دیگرپارٹیوں کا ہر امیدوار سمجھتا ہےکہ وہ جیت رہا ہے، اس لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوسکی۔

ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی پارٹی کےساتھ اتحاد نہیں کیا صرف ضلع دیر میں ایک سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔