ہومبریکنگ نیوزچیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ پکڑا گیا

چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ پکڑا گیا

اسلام آباد(سب نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جعلی اکاؤنٹ میں چیف الیکشن کمشنر کا نام اور تصویر استعمال کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عوام جعلی پیغامات اور جھوٹے پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں۔ عوام چیف الیکشن کمشنر سے منسوب جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور پروپیگنڈا نظر انداز کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔