ہوماسلام آبادحریت پسند رہنما عبدالحمید لون بھی پی ٹی آئی کی تقسیم ٹکٹ میں نظر انداز

حریت پسند رہنما عبدالحمید لون بھی پی ٹی آئی کی تقسیم ٹکٹ میں نظر انداز

اسلام آباد ،تحریکِ آزادی کشمیر کے سرکردہ رہنما اور حریت پسند رہنما عبدالحمید لون بھی پی ٹی آئی کی تقسیم ٹکٹ میں نظر انداز ،ایل اے 43 ویلی 4 سے عبدالحمید لون کو پی ٹی آئی کشمیر کی مرکزی قیادت نے مہاجرین مقیم پاکستان و ویلی کی نمائندگی کے لیے پارٹی میں شامل کیا تھا اور مہاجرین کی نمائندگی کے لیے قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کا پلیٹ فارم استعمال کر کے مظلوم کشمیریوں کی دنیا بھر میں آواز بننے کی ترغیب دی تھی اور پارٹی ٹکٹ کی درخواست دینے کے لیے کہا گیا تھا۔ لیکن ویلی 4 سے پی ٹی آئی نے حلقہ کے اندر انتہائی غیر معروف شخص جاوید بٹ کو ٹک جاری دیا ہے۔جن کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی وابستگی نہیں اور نا ہی انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے درخواست دی۔جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ شیخ رشید انکی پشت پر ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ جاوید بٹ کو شیخ رشید کے دست راست ہونے کی وجہ سے ٹکٹ ملا ہے ۔ جبکہ اس کی نسبت عبدالحمید لون کا مہاجرین مقیم پاکستان اور آزاد کشمیر پر اچھا خاصا اثر و رسوخ حاصل ہے ۔ عبدالحمید کو نظر انداز کرنے سے تحریک انصاف کا ووٹ بنک متاثر ہو سکتا ہے۔جاوید بٹ کو ٹکٹ دیے جانے کی وجہ سے حلقہ کے مہاجرین مقیم پاکستان اور خصوصا نواسی کے مہاجرین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔انکا کہنا ہے کہ ہماری نمائندگی کوئی ہمارا شخص ہی کر سکتا ہے ۔ تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ وابستگی نا ہونے کی وجہ سے اس ٹکٹ پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔عوام حلقہ کی چیئرمین عمران خان سے ٹکٹ پر نظر ثانی کی درخواست کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔