Wednesday, May 6, 2026
ہومبریکنگ نیوزشاہ محمود قریشی نے تین حلقوں سے کاغذات کی نامنظوری ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

شاہ محمود قریشی نے تین حلقوں سے کاغذات کی نامنظوری ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی کی نامنظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کے پی پی 218، این اے 151 اور 150 سے کاغذات مسترد کیے گئے۔
شاہ محمود قریشی نے تین حلقوں سے کاغذات مسترد کیے جانے کے اقدام پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ شاہ محمود کی رٹ پر سماعت کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔