Wednesday, February 18, 2026
ہومپاکستانمہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کر دی۔نیپرا نے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق بجلی صارفین کو جنوری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی2.87 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔