Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینلیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم دستیابی کی شکایات: پی ٹی آئی کی درخواست پر ای سی پی کا ایکشن

لیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم دستیابی کی شکایات: پی ٹی آئی کی درخواست پر ای سی پی کا ایکشن

لاہور: پی ٹی آئی امیدواروں کی لیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم دستیابی کی شکایات پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لے لیا۔پی ٹی آئی کے تحفظات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں امیدواروں اور ان کے تائید کنندگان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ کسی سیاسی رہنما یا جماعت کو اس بنیادی حق سے محروم نہ کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔