ہومپاکستانواپڈا کے فور منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرے،صدرمملکت ، منصوبے پر فروری 2022 میں کام شروع ہوگا ، اکتوبر 2023 میں مکمل ہوگا، بریفنگ

واپڈا کے فور منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرے،صدرمملکت ، منصوبے پر فروری 2022 میں کام شروع ہوگا ، اکتوبر 2023 میں مکمل ہوگا، بریفنگ

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر عارف علوی نے کہا کہ واپڈا کراچی کی آبی ضروریات پوری کرنے کیلئے “کے فور” منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرے، کراچی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ، منصوبہ تیز رفتار بنیادوں پر چلانے کی ضرورت ہے ، چئیرمین واپڈا ، لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے “کے فور” آبی منصوبے پر بریفنگ دی ۔اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی حکام نے شرکت کی ۔صدر عارف علوی نے کہا کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز”کے فور” منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہم آہنگی سے کام کریں، وفاقی حکومت واٹر سپلائی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے واپڈا کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ، بریفنگ میں کہا گیا کہ جون 2021 تک کنسلٹنٹ متحرک اور ڈیزائن ریویو اکتوبر 2021 تک مکمل کرلیا جائے گا، منصوبے پر فروری 2022 میں کام شروع ہوگا ، منصوبہ اکتوبر 2023 میں مکمل ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔