اسلام آباد(نیوزڈیسک)توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کے معاملے پر نیب نے درخواست ضمانت کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کےجج محمد بشیر نےدرخواست منظور کرلی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پرسماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی۔احتساب عدالت کےجج محمد بشیر جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ ہوگئے۔
جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کریں گے۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت بحال کی تھی۔عدالت نے پہلے درخواست ضمانت پر سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر رکھی تھی۔
توشہ خانہ کیس؛نیب نے درخواست ضمانت کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائرکر دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

