Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانسابق ایم پی اے نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور نہ چھوڑنے کی 2 ویڈیوز کیوں ریکارڈ کرائیں،دلچسپ حقاق

سابق ایم پی اے نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور نہ چھوڑنے کی 2 ویڈیوز کیوں ریکارڈ کرائیں،دلچسپ حقاق

لاہور:بیرون ملک جانیوالے سابق ایم پی اے ساجد بھٹی کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر سوالات کھڑے ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر ان کی دو ویڈیوز جاری ہوئی جن میں تضاد پایا جاتا ہے۔منڈی بہاالدین سے تعلق رکھنے والے ساجد بھٹی نے انٹرنیٹ پر اپنے ویڈیو بیان کے دو ورژن چھوڑے ہیں، ایک میں انہیں پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور دوسری میں عمران خان کی پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعادہ کیا گیا ہے۔ حقائق کی جانچ پڑتال کی کوشش میں ساجد بھٹی کے قریبی لوگوں سے رابطہ کیا تو ایک دلچسپ کہانی سامنے آئی۔

!ساجد بھٹی کے کوآرڈینیٹر رضوان اللہ نے بتایا کہ سابق ایم پی اے امریکا میں ہیں۔انہوں نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ویڈیوز اصلی ہیں اور پہلی ویڈیو حج کی ادائیگی کے تقریبا 25 سے 30 دن بعد سعودی عرب میں ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ دوسری ویڈیو امریکا میں ریکارڈ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ساجد بھٹی 9 مئی کے واقعات سے دو دن پہلے 6 مئی کو پاکستان چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ وہ بحفاظت دبئی چلے گئے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں کوآرڈینیٹر نے ساجد بھٹی کے سفر کا پروگرام شیئر کیا۔ انھوں نے بتایا کہ سابق ایم پی اے 6 مئی 2023 کو پاکستان سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ سعودی عرب چلے گئے جہاں سے وہ امریکا پہنچے۔ اس کے بعد وہ کینیڈا گئے لیکن پھر واپس امریکا آ گئے۔

یاد رہے کہ ساجد بھٹی پی پی 67 منڈی بہاالدین سے سابق ایم پی اے ہیں۔ وہ 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 2019-2021 کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے اسکولز ایجوکیشن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نے پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم، سابق ایم پی اے کے بال کاٹنے سے بہت سے سوالات کا جواب نہیں مل سکا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔