Sunday, December 14, 2025
ہومپاکستانایک بیٹا کی 3مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ سامنے آ گئے

ایک بیٹا کی 3مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ سامنے آ گئے

کراچی(سب نیوز) ایک بیٹا 3 مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ، خاتون نے نادرا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،عدالت عالیہ نے نادرا کو نوٹس جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں نادرا کی جانب سے ایک بیٹے کی تین ماں کے ریکارڈ کیخلاف صدف کے درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق 17سالہ نوجوان عمر رضا کی تین تین مائیں ہیں۔ نوجوان عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہوگئی ہے۔ ایک جگہ دادی ماں ہے، تو دوسری جگہ سوتیلی ماں والدہ ہے، نادرا ریکارڈ میں نوجوان کی 3ماں کے غلط ریکارڈ کی وجہ سے مستقبل میں مسئلہ ہوسکتا ہے۔عدالت نے نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار خاتون کے وکیل کا کہنا ہے کہ نادرا ریکارڈ میں نوجوان کی تین ماں کی وجہ سے بچے کے لیے مستقل میں مسئلہ ہو سکتا ہے، اس کی تعلیم میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔