ہومٹاپ سٹوریاسٹاک مارکیٹ کا ایک اور تاریخی سنگ میل: 60 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

اسٹاک مارکیٹ کا ایک اور تاریخی سنگ میل: 60 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

کراچی(سب نیوز)کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔ 100 انڈیکس نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 60 ہزار کی حد عبور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 724 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 59 ہزار 811 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا اور آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس نے ملک میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 540 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 60 ہزار کی حد عبور کرلی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔