ہومتازہ ترینفیض آباد انکوائری کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کو 29 نومبر کو طلب کرلیا

فیض آباد انکوائری کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کو 29 نومبر کو طلب کرلیا

اسلام آباد:فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن نے سابق وزیراعظم 29 نومبرکو طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے 29 نومبرکو طلب کیاگیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ 2017 میں راولپنڈی پولیس کیسربراہ اسرارعباسی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ خیال رہے کہ فیض آباد دھرنے کے وقت شاہد خاقان عباسی وزیراعظم تھے، وہ اگست 2017 سے 31 مئی 2018 تک وزیراعظم رہے۔واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن سابق آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔