Friday, October 18, 2024
ہومتازہ ترینجوڈیشل کونسل اجلاس: چیف جسٹس کیخلاف شکایتی خاتون کے حوالے سے پروپیگنڈا

جوڈیشل کونسل اجلاس: چیف جسٹس کیخلاف شکایتی خاتون کے حوالے سے پروپیگنڈا

اسلام آباد:سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت دینے والی خاتون آمنہ ملک کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے انہیں دھمکیاں دیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کا جائزہ لیا گیا۔

سردارطارق مسعود کے خلاف آمنہ ملک نے شکایت کی تھی، اس لیے انہیں بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا۔دوران سماعت آمنہ ملک سے بھی سوال پوچھے گئے۔جس کے بعد ذرائع کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طورپرخارج کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کونسل نے کہا کہ آمنہ ملک کی شکایت میں کوئی ٹھوس بات سامنے نہیں آئی، جس پر شکایت متفقہ طور پر خارج کردی گئی۔ لیکن اس کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ انہیں کہا گیا اگر یہ نہ بتایا گیا کہ جسٹس سردار طارق کے خلاف دستاویزات کہاں سے حاصل کیں تو یہاں سے جا نہیں سکتیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔