اسلام آباد:سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طورپرخارج کردی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کا جائزہ لیا گیا۔
سردارطارق مسعود کیخلاف آمنہ ملک نے شکایت کی تھی جس پر انہیں بھی نوٹس جاری کیا گی تھا۔ذرائع کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طورپرخارج کردی گئی۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کے خلاف شکایات کا جائزہ وقفے کے بعد لیا جائے گا اور کونسل کے اجلاس میں وقفہ کر دیا گیا ہے۔