Wednesday, July 9, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی

عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی

اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، شیر افضل مروت کے معاون وکیل اسامہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت معاون وکیل نے موقف پیش کیا کہ سینئر وکیل شیر افضل مروت پشاور ہائیکورٹ میں ہیں، آج یہاں دستیاب نہیں، عدالت آج سماعت ملتوی کرے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔