Friday, February 13, 2026
ہومپاکستانبیرون ملک تعینات پاکستانی سفیروں، دیگر عملے کو ڈالرز میں بھاری الاونس دیے جانے کا انکشاف

بیرون ملک تعینات پاکستانی سفیروں، دیگر عملے کو ڈالرز میں بھاری الاونس دیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(سب نیوز)بیرون ملک تعینات پاکستانی سفیروں کے ساتھ ساتھ وزارت خارجہ کے دیگر عملے کو ماہانہ بنیادوں پر امریکی ڈالر میں تفریحی الاونس دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے دنیا بھر میں بیرون ملک تعینات 100 سے زائد پاکستانی مشنز میں تعینات سفیروں، وزرا، مشیروں، سیکرٹریز اور دیگر عملے کے غیر ملکی اور تفرہی الاونسز رواں مالی سال کے بجٹ میں کیے گئے بنیادی تنخواہوں کے علاوہ اضافہ کیا گیا ہے اور اب انہیں یہ الاونسز یکم جولائی 2023 سے امریکی ڈالر میں مل رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کا گریڈ 22کا افسر اب 9690ڈالر،گریڈ 21کا افسر 7832ڈالر، اورگریڈ20کا افسر ہر ماہ 7156ڈالر غیر ملکی/تفریحی الاونسز کی مد می وصول کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ بیرون ملک تعینات وزرا کو 5423 ڈالر، کونسلرز 4828 ڈالر، فرسٹ سیکرٹری 4023 ڈالر، سیکنڈ سیکرٹری 3427 ڈالر اور تھرڈ سیکرٹری کو 2857 ڈالر غیر ملکی اور انٹرٹینمنٹ الاونسز ماہانہ مل رہے ہیںدریں اثنا، بیرون ملک تعینات سپرنٹنڈنٹ کو 2027ڈالر ، دیگر عملے کو 1858ڈالر اوربی ون اور بی ٹواسٹاف کو ماہانہ غیر ملکی الاونسز کے حساب سے 1351ڈالر مل رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔