Saturday, February 14, 2026
ہومدنیامالدیپ نے بھارت کو فوج نکالنے کیلئے کہہ دیا، دہلی میں کھلبلی

مالدیپ نے بھارت کو فوج نکالنے کیلئے کہہ دیا، دہلی میں کھلبلی

مالے (سب نیوز)مالدیپ کے نومنتخب صدر نے محمد معیزو نے اپنے سابقہ اعلان کا دوبارہ اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے مالدیپ کی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کی موجودگی نہ ہو۔

انہوں ے یہ اعلان اپنے صدارتی منصب سنبھالنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا اور اس کے فورا بعد بھارت کے مرکزی وزیر کرن رجیجو کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے نئی دہلی سے اپنے فوجیوں کو مالدیپ سے واپس بلانے کی باضابطہ درخواست کی۔مالدیپ میں ہندوستان کے صرف 70 فوجی ہیں۔ یہ فوجی اہلکار ہندوستان کے زیر انتظام ریڈار اور نگرانی کیلئے استعمال ہونے والے سرویلنس ہوائی جہاز چلاتے ہیں۔

صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدر ڈاکٹر معیزو نے متعدد ہنگامی طبی انخلا میں دو ہندوستانی ہیلی کاپٹروں کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ ہندوستانی فوجیوں کا یہ چھوٹا گروپ کئی سالوں سے مالدیپ میں تعینات ہے۔قبل ازیں بھارتی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ مالدیپ کے ساتھ ہندوستان کا تعاون مشترکہ چیلنجوں اور ترجیحات سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر مبنی ہے۔وزارت نے کہا تھا کہ ہندوستان کی مدد اور پلیٹ فارم نے عوامی بہبود، انسانی امداد، آفات سے راحت اور ملک میں غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔