Saturday, February 14, 2026
ہومپاکستاننگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کی مولانا طارق جمیل کے گھر آمد،بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کی مولانا طارق جمیل کے گھر آمد،بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

تلمبہ (سب نیوز)نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے مولانا طارق جمیل کے گھر جا کر ان کے صاحبزادے عاصم جمیل کی وفات پر تعزیت کی۔

وزیر داخلہ نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔انہوں نے کہا کہ جواں سالہ بیٹے کی موت پورے خاندان کیلئے بہت بڑا دکھ اور صدمہ ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اللہ تعالی تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔