لاہور (سب نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کو ایک اور کامیابی مل گئی ۔سابق صوبائی وزیر مواصلات سردار آصف نکئی کی جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے ملاقات ۔
سردار آصف نکئی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے سردار آصف نکئی کا آئی پی پی میں خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر سینیر رہنما آئی پی پی عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، صمصام بخاری بھی موجود تھے۔
