Saturday, February 14, 2026
ہومتازہ تریناسرائیل اور حماس میں جنگ بندی پرتاحال کوئی ڈیل نہیں ہوئی، وائٹ ہاوس

اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی پرتاحال کوئی ڈیل نہیں ہوئی، وائٹ ہاوس

واشنگٹن (سب نیوز)ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیل اور حماس کے درمیان کوئی ڈیل نہیں ہوئی ۔

وائٹ ہاوس ترجمان نے سماجی رابطیکی ویب سائٹ پر امریکی اخبار کے جنگ بندی سے متعلق معاہدے کے دعوی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دونوں فریقوں کے درمیان معاہدہ کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے لیکن ابھی تک کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل، امریکا اور حماس کے درمیان غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے بدلے لڑائی میں پانچ دن کے وقفے کے ایک عارضی معاہدہ ہوگیا ہے۔امریکی اخبار نے کہا ہے لڑائی میں پانچ دن کے وقفے پر اتفاق کیا گیا ہے، ابتدائی 24 گھنٹے میں 50 کے قریب یرغمالیوں کو رہا کرایا جاسکے گا۔ یاد رہے کہ حماس نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران 240 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔دوسری جانب ترجمان القسام بریگیڈ ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی حفاظت پر مامور کچھ گروپوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ، رابطہ ٹوٹنے کے بعد یرغمالیوں کی حفاظت پرمامور گروپوں کی کوئی خیرخبرنہیں۔ترجمان القسام بریگیڈ نے پانچ دن کی جنگ بندی کے بدلے70اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پرآمادگی کااظہاربھی کیاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔