Tuesday, October 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزلاہور سے افسوسناک خبر آگئی

لاہور سے افسوسناک خبر آگئی

لاہور(سب نیوز)سگیاں روڈ پر تیز رفتار ویگن ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سگیاں روڈ پر تیز رفتار ویگن بے قابو ہوکر ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثے میں ویگن ڈرائیور سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی اولاہور نے ایس پی ٹریفک کو فوری موقع پر پہنچنے کا حکم دیا، جس پر ایس پی ٹریفک جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔