لاہور:لاہور بار ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف کے وکلا سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔سیکریٹری لاہور بار کا کہنا ہے کہ لاہور بار ایسوسی ایشن پروفیشنل وکلا کی بار ہے جو کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتی، اگر کوئی وکیل کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے تو وہ اس کا ذاتی فعل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ لاہور بار سیاسی طور پر کسی کے قول فعل کی حمایت نہیں کرتی۔ سیاسی الیکشن لڑنے والے وکلا کے لیے لاہور بار ذمہ دار نہیں ہے۔ لاہور بار کا مقصد وکلا کی فلاح وبہبود ہے۔
لاہور بار ایسوسی ایشن کا تحریک انصاف کے وکلا سے لاتعلقی کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔