Sunday, June 21, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومٹاپ سٹوریآئی ایم ایف نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی رپورٹ مانگ لی

آئی ایم ایف نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی رپورٹ مانگ لی

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی رپورٹ مانگ لی ہے۔
دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے دسمبر 2023 تک رپورٹ فراہم کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔
آئی ایم ایف مشن نے مذاکرات کے دوران حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات پر پرانے اعدادوشمار کی رپورٹ ماننے سے انکار کر دیا۔
آئی ایم ایف وفد نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کے جائزہ کیلئے سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم کو بھی جانچا، آئی ایم ایف مشن نے سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم سے اپنی پہلی جائزہ رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا گیا ہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نئے اعداوشمار کو جانچا جا رہا ہے جس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا جبکہ وزارت خزانہ آئندہ ماہ تک حکومتی ملکیتی ادروں کے نقصانات کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بجھوائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔