Sunday, June 21, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانعمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس

عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات نہ کرانے پرتوہین عدالت درخواست میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سلمان اور قاسم سے بات نہ کرائی۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ جیل حکام کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کے حکم پر عمل درآمد کا حکم دیاجائے۔

عدالت نے جیل حکام کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔