لاہور(سب نیوز)قائد مسلم لیگ ن نوازشریف 4 سال کے بعد پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے، وہ پارٹی آفس کے مختلف حصوں اور اپنے لیے بنائے گئے نئے کمرے کا دورہ بھی کریں گے۔
4 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کاٹنے کے بعد 21 اکتوبر کو پاکستان آنے والے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف آج پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور پہنچ گئے۔ مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ تھیں۔
اس موقع پر لیگی رہنما بی بی و ڈیری اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 170 میاں عمران جاوید کی جانب سے بکرے کا صدقہ دیا گیا۔
ن لیگی قائد نواز شریف تقریبا 4 سال بعد پارٹی آفس پہنچے، جہاں وہ پارٹی سیکرٹریٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کریں گے اور ملازمین سے ملاقات کریں گے۔ جب کہ سیکرٹریٹ میں اپنے لیے بنائے گئے نئے کمرے کا دورہ بھی کریں گے۔

