تہران (سب نیوز)ایک طرف اسرائیل کے وزیر نے غزہ پر نیوکلیئر حملے کی دھمکی دی ہے تو دوسری جانب ایران نے بھی امریکا کو خبردار کردیا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں امریکا کو سخت نقصان اٹھانا پڑے گا۔دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن نے غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد نہ کیا تو امریکا کو سخت نقصان اٹھانا پڑے گا۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ایران کے وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی کے حوالے سے کہا کہ امریکیوں کو ہمارا مشورہ ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کو فوری طور پر روکیں اور جنگ بندی پر عمل درآمد کریں، بصورت دیگر انہیں سخت نقصان پہنچے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکا کو تنازع میں عسکری طور پر ملوث سمجھتا ہے۔