Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانبہت اہم ہے کہ الیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخ پر الیکشن ہو،رضا ربانی

بہت اہم ہے کہ الیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخ پر الیکشن ہو،رضا ربانی

اسلام آباد (سب نیوز)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بہت اہم ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہو اور الیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخ پر الیکشن ہو۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ 2023 کے پہلے نصف میں 271 حملوں میں 389 افراد جاں بحق جبکہ 656 زخمی ہوئے، 2023 کا بقیہ نصف سال بھی کچھ بہتر دکھائی نہیں دے رہا۔رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، یہ مدنظر رکھا جائے کہ غیر قانونی مقیم افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے وقت یہ حملے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آنے والی حکومت دہشت گردی کو روکنے کے لیے علاقائی حکمت عملی بنائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔