Tuesday, June 9, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبھارتی سموگ پاکستان کے لیے بڑا خطرہ، ناسا نے ماحولیاتی جارحیت بے نقاب کردی

بھارتی سموگ پاکستان کے لیے بڑا خطرہ، ناسا نے ماحولیاتی جارحیت بے نقاب کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اسموگ پاکستان کے لیے بڑا خطرہ بن گئی، ناسا رپورٹ نے بھارت کی ماحولیاتی جارحیت بے نقاب کر دی۔

ناسا کی رپورٹ اور تصاویرنے پاکستان کے لئے بڑا خطرہ بننے والی بھارت کی ماحولیاتی جارحیت بے نقاب کردی، بھارت میں فصلیں جلانے میں 740 فیصد اضافہ ہوا، فضائی آلودگی میں بھارت کادارالحکومت نئی دلی دنیا بھر میں پہلے نمبر پرآگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگلے دو روز میں فضائی آلودگی میں کمی کا امکان نہیں ہے، دہلی میں جمعرات کو ائیر ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی تھی۔

دہلی میں بدترین فضائی آلودگی نے ورلڈکپ میں شریک کرکٹ ٹیموں کو پریشان کر دیا، سموگ کی وجہ سے کرکٹ ٹیموں کو شدید دشواری کا سامنا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دہلی میں فضائی آلودگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھنے پر نئی دہلی میں پانی کے چھڑکاؤ کا پلان بھی بنا لیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔