Monday, June 30, 2025
ہومبریکنگ نیوزشدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم فور ٹریفک کے لیے بند

شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم فور ٹریفک کے لیے بند

لاہور(سب نیوز)شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم فور ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹر وے ایم 4 ساہیوال، گوجرہ اور فیصل آباد تک بند کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں منگلہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور اور اوکاڑہ میں دھند رہے گی۔

ساہیوال اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور گردونواح میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔