Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینسپریم کورٹ،نیب ترامیم کیس کا تحریری حکم نامہ جاری،عمران خان کو نقول فراہم کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ،نیب ترامیم کیس کا تحریری حکم نامہ جاری،عمران خان کو نقول فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (سب نیوز ) سپریم کورٹ،نیب ترامیم کیس کا تحریری حکمنامہ جاری ،عدالت نے فیصلے کی نقول عمران خان کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔حکم نامے کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی نیب ترامیم میں مرکزی درخواست گزار ہیں ۔عدالت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتی ہے،عدالتی حکم کی نقل اڈیالہ جیل میں قید چیئر مین پی ٹی آئی کو پہنچائی جائے۔اگر پی ٹی آئی چیئر مین عدالت میں پیش ہونا چاہیں تو جیل سپرنٹنڈنٹ انتظامات کریں۔نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلیوں کی سماعت سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کے تفصیلی فیصلے سے مشروط ہے۔اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کر دیا۔حکم نامے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے بھیجا جائے گا ۔عدالت نے 31 اکتوبر کی سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی تھی۔حکم نامے کے مطابق اگر چیرمین پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں نمائندگی چاہتے ہیں تو جیل سپرنٹینڈنٹ انتظامات یقینی بنائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔