ہومبریکنگ نیوزفواد چودھری کی بازیابی کے لئے عدالت میں درخواست دائر

فواد چودھری کی بازیابی کے لئے عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد(سب نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی بازیابی کےلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں درخواست کردی گئی ۔
فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے فواد چودھری کوعدالت پیش کرنے کی درخواست دائر کی ۔
فواد چودھری کو عدالت پیش کرنے کے لئے مجسٹریٹ کے سامنے درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ فواد چودھری کو غیر قانونی قید و حراست سے بازیاب کرایا جائے ،
آج دن ساڈھے بارہ بجے کچھ لوگ سول اور کچھ پولیس اہلکار تھے ،
فواد چودھری کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں پھر بھی غیر قانونی اٹھا کر لے گئے ،
عدالت فواد چودھری کو بازیاب کرا کے رہائی کے احکامات دے ۔
فواد چوہدری کو بازیاب کرا کے رہا کرنے کی درخواست پر سماعت ،تھانہ کوہسار کے مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے پولیس سے ریورٹ طلب کر لی۔
واضح رہے آج پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کو تیسری مرتبہ اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اہل خانہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد سے ان کے بھائی فیصل چوہدری کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
ان کے بھائی فراز چوہدری نے کہا ہے کہ ’فواد چوہدری کو کہاں منتقل کیا گیا کچھ نہیں معلوم۔‘
سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ ہبہ فواد چوہدری نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل مئی میں فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر اسلام آباد کی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا تاہم بعد میں کچھ رہنماؤں کو رہا بھی کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔