پاکستان سے سرکاری عہد یداروں اور تاجروں پر مشتمل بڑا وفد شریک ہو گا، رپورٹ
بیجنگ :
چینی وزارت خارجہ کے مطابق چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز، کیوبا کے وزیراعظم مریرو، قازقستان کے وزیر اعظم سمیلوف، سربیا کے وزیراعظم برنابک اور دیگر غیر ملکی رہنما نمائش کی افتتاحی تقریب اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ پا کستان مسلسل ایکسپو میں اہم شرکت کرتا آیا ہے اور اس ایڈیشن میں بھی پاکستان کے سرکاری عہدیدار اور تاجر بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز 4 سے 7 نومبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ و دفاع مائیکل مارٹن 6 سے 9 نومبر تک چین کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔
